سندھ اسپورٹس بورڈ علامہ اقبال ڈے فیسٹیول، ڈرگ روڈ شوٹرز نے شوٹنگ بال کی فاتح اپنے نام کرلی

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سندھ اسپورٹس بورڈ علامہ اقبال ڈے فیسٹیول، ڈرگ روڈ شوٹرز نے شوٹنگ بال کی فاتح اپنے نام کرلی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے علامہ اقبال ڈے کے موقع پر تمام کھیلوں میں فیسٹیول میچز کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں اور شائقین کو بھی سندھ بھر میں اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی رشید گل نے سندھ اسپورٹس بورڈ علامہ اقبال ڈے فیسٹیول میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ا مید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی محکمہ کھیل ایسے ایونٹ کا انعقاد کرتا رہے گا۔ قبل ازیں علامہ اقبال ڈے کے سلسلے میں شوٹنگ بال کا فائنل ڈرگ روڈ شوٹرز اور واحد اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا جسے ڈرگ روڈ شوٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئی16-12اور16-08سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں واحد اسپورٹس نے گزری اسپورٹس کو0-2سے زیر کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈرگ روڈ شوٹرز نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو0-2سے شکست دی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی رشید گل نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 23:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :