روہت شرما آرام کی غرض سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچ سے باہر ہو گئے

منگل 13 نومبر 2018 23:21

روہت شرما آرام کی غرض سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچ سے باہر ہو گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) جارح مزاج بھارتی بلے باز روہت شرما آرام کی غرض سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف شیڈول چار روزہ سیریز میں بھارت اے ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ بھارت اے اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 16 نومبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میڈیکل ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد روہت شرما کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلئے وہ نیوزی لینڈ اے کے خلاف شیڈول سیریز نہیں کھیلیں گے البتہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 23:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :