پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

منگل 13 نومبر 2018 23:40

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا. پی ایس ایل کا ڈرافٹ 20 نومبر کو اسلام آباد میں جبکہ پی ایس ایل تورنامنٹ 14 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا.

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تمام 6 ٹیموں نے آئندہ برس شیڈول ایڈیشن کے لئے ریٹیشن پلیئرز کو فائنل کر لیا ہے،گزشتہ برس ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے تمام تینوں پلاٹینیم میں شامل پلیئرز لیوک رونچی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو برقرار رکھا ہے، پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ہے، پشاور زلمی اپنے تیسرے کھلاڑی کا انتخاب فارن پلیئرز میں سے کرے گی،کامران اکمل کا انتخاب ڈائمنڈ کیٹگری میں بطور ایمبسڈر کیا گیا ہے،کراچی کنگز نے بھی محمد عامر، بابراعظم اور کولن منرو کو پلاٹینم میں برقرار رکھا ہے، کولن انگرام کو ایمبیسڈر پلیئر کے طور پر ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا ہے، سنیل نارائن جہنوں نے حال ہی میں لاہور قلندر سے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وہ کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پلاٹینم میں موجود ہوں گے، سٹار آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں مینٹور کے طور پر شامل کیا گیا ہے، لیگ کی چھٹی ٹیم نے شعیب ملک کو پلاٹینم اور پیسر محمد عرفان کو ڈائمنڈ میں پلیئر ایمبسیڈر کے طور پر شامل کیا ہے،لاہور قلندر نے فخر زمان کو پلاٹینم میں جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈائمنڈ کیٹگری میں بحال رکھا ہے،پاکستان سپر لیگ کے فاتح بننے کے لئے ہر ٹیم نے اپنی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 23:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :