گولڈ کبڈی کپ ٹورنامنٹ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 14 نومبر 2018 13:09

گولڈ کبڈی کپ ٹورنامنٹ پرسوں کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ پرسوں 16 نومبر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آصف اقبال چوہدری کمشنر مہمان خصوصی ہونگے، سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی طیب گیلانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اورٹورنامنٹ میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے آٹھ ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :