خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل ہونگے

بدھ 14 نومبر 2018 13:09

خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام سائوتھ ایشین گیمز کے لئے خواتین ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل 15 نومبر کو ریلوے سٹیڈیم، لاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد امین بٹ نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں،ٹرائلز کے لئے دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 45 کلوگرام، 49 کلوگرام،55کلوگرام،59 کلوگرام،64کلوگرام،71 کلوگرام ،76کلوگرام، 81 کلوگرام،87کلوگرام اور پلس 87کلوگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں چیئرمین حافظ عمران بٹ جبکہ ممبران میں ملک محمدراشد، علی اسلم چوہدری، محمد الیاس بٹ اور امجد امین بٹ شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ہر کیٹگریز کے لئے دو، دو کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا،سا?تھ ایشین گیمزآئندہ برس مارچ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :