سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے :احسان مانی

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا:چیئر مین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 نومبر 2018 15:45

سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے :احسان مانی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر2018ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ 2019ءکے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے ، پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل بھی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے، جو کرکٹرز کراچی سے آئے ان کا کوئی متبادل نہیں ہے،نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کراچی آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں آئیں گی لیکن وقت لگے گا،تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا جلد بازی نہیں کروں گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات تک اس کے ساتھ سیریز پر کوئی پیشرفت کی امید نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آخری مرتبہ فروری 2009ءمیں غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اترے تھے جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک روز میچ کھیلا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ اور وہ بھی فائنل کھیلا جا رہا ہے۔سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی اورون ڈے رینکنگ میں ٹیم ترقی کرکے پانچویں نمبر پرآگئی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ورلڈ نمبر ون ٹیم بھی ہے۔عالمی کپ صرف چند ماہ کے فاصلے پرہے، ایونٹ کا پہلا میچ 30مئی کو ہوگا۔بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ہونگے، کیویز کی قیادت کین ولیمسن کریں گے،انگلش ٹیم نے چار سال پہلے ہی این مورگن کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی تھی۔

















سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے :احسان مانی
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 15:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :