ہاکی چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کالو خان نے جیت لی

بدھ 14 نومبر 2018 18:45

ہاکی چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کالو خان نے جیت لی
صوابی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ضلع صوابی میں جاری گورنمنٹ سکولز کے ٹورنامنٹ میں ہاکی چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کالو خان نے جیت لی۔ باسکٹ بال جی ایچ ایس ایس ایو ب خان نے ، ادبی مقابلہ جی ایچ ایس ایس جلسئی نے جب کہ جی ایچ ایس ایس منصبدار نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سکندرے نے دوسری اور سنٹینل ماڈل سکول مرغز نے تیسری پوزیشن حاصل کی یہ مقابلے جی ایچ ایس ایس منصبدار اور جی ایچ ایس یار حسین نمبر ایک میں منعقد ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر شاہی ملک ، جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد فرید نے کھلاڑیوں میں انعامات ، سرٹیفکیٹ اور ٹرافیان تقسیم کی اس موقع پر پریس سیکرٹری سکندر شیر ، محمد بشیر ،امین ، محمد زبیر ، مقصود علی اور مراد علی بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 18:45:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :