پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

بدھ 14 نومبر 2018 21:07

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، محمد رضوان سینئر کپتان جبکہ احمد شکیل بٹ نائب کپتان ہوںگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے 2 روزہ ٹرائل کے بعد 18 رکنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا ہے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں عمران بٹ گول کیپر، مظہر عباس گول کیپر، محمدعرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، محمد توثیق ارشاد، تصور عباس، راشد محمود، اعجاز احمد، احمد شکیل بٹ نائب کپتان ، محمد عرفان جونیئر، محمدرضون سینئر کپتان، علی شان، فیصل قادر، ابوبکر محمود، عمر بھٹہ، محمد عتیق ارشاد اور محمد زبیر شامل ہیں جبکہ حسن سردارمنیجر، توقیر ڈار ہیڈ کوچ اور ریحان بٹ اور دانش کلیم بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 21:07:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :