انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، حذیفہ عبدالرحمان، نعمان آفتاب، اپون اور برک الائوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 14 نومبر 2018 23:13

انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، حذیفہ عبدالرحمان، نعمان آفتاب، اپون اور برک الائوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) انٹر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن اور نعمان آفتاب، بلغاریہ کے اپون اور ترکی کے برک الائوس اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے ہم وطن احمد کامل کو 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان کے نعمان آفتاب بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ایرانی کھلاڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا، بلغاریہ کے اپون نے پاکستان کے ثاقب حیات کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ترکی کے برک الائوس نے ایران کے اریا روگہانی کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کوارٹر فائنل مقابلوں میں چین کی ونڈن یو نے پاکستان کی ماہین قریشی کے خلاف واک اوورز حاصل کیا ، ترکی کی مینا نے ایرانی کھلاڑی، روس کی ندییزادہ نے سیی ڈنگ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بوائزڈبلز میں پاکستان کے سمیع زیب اور سبحان بن سالک نے ہم وطن شعیب خان عبداللہ کو شکست دی ، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 23:13:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :