قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ، عمران خالد کی تباہ کن بائولنگ، ایس این جی پی ایل نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 28 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، افتخار کی شاندار سنچری، عمران خالد کی میچ میں 9 وکٹیں

بدھ 14 نومبر 2018 23:24

قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ، عمران خالد کی تباہ کن بائولنگ، ایس این جی پی ایل نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 28 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، افتخار کی شاندار سنچری، عمران خالد کی میچ میں 9 وکٹیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں عمران خالد کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 28 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، لاہور بلیوز کی ٹیم میچ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عمران خالد نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے دوسرے روز ایس این جی پی ایل نے 167 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو افتخار احمد 77 اور حسن طلعت 20 رنز پر کھیل رہے تھے، ایس این جی پی ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے لاہور بلیوز کے خلاف 136 رنز کی برتری مل گئی، افتخار احمد نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور125 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، حسین طلعت 36 رنز بنا سکے، ظفر گوہر نے 4 اور اعزاز چیمہ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں لاہور بلیوز کی ٹیم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، صرف 3 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے، حسن قدیر 38، عرفان حیدر 21 اور کپتان سعد نسیم 13 رنز بنا کر چلتے بنے، عمران خالد نے 5 محمد عمران اور محمد موسیٰ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 23:24:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :