شکیب الحسن کی انجری سے نجات پانے کے بعد پریکٹس شروع

ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے بے تاب ہوں، آل رائونڈر

بدھ 14 نومبر 2018 23:52

شکیب الحسن کی انجری سے نجات پانے کے بعد پریکٹس شروع
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ پریکٹس شروع کر دی۔ آل رائونڈر انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ ایشیا کپ فائنل اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی آل رائونڈر نے کہا کہ میں نے بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے اور بیٹنگ کے دوران مجھے انگلی میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، اب جلد ہی بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس شروع کرنے کیلئے پر امید ہوں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں شرکت کے بارے انہوں نے کہا کہ میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے بے تاب ہوں، اگلے سات دنوں تک اگر مزید تکلیف نہ ہوئی تو میرے لئے کم بیک کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 23:52:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :