پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 00:00

بلفاسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سٹار پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے دوسرے رائونڈ میں سوئس کیوئسٹ الیکسینڈر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کیوئسٹ الیکسینڈر کو 3 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، حمزہ نے پہلے رائونڈ میں برطانوی کیوئسٹ ایشلے ہوگل کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ حمزہ اکبر لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں برطانوی کیوئسٹ مارک سیلبی کے مدمقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 00:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :