ٹیسٹ سیریز ، پاکستان کو چوتھی پوزیشن اپنے نام کرنے کا ”موقع “مل گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 نومبر 2018 14:55

ٹیسٹ سیریز ، پاکستان کو چوتھی پوزیشن اپنے نام کرنے کا ”موقع “مل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کے پاس چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیو زی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ جمعے سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔گرین شرٹس اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجما ن ہیں جب کہ کیویز 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں ۔

پاکستان نے اگر اس سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3-0سے کامیابی حاصل کی تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بھی اس کے قبضے میں آجائے گی جب کہ نیو زی لینڈ کے پوائنٹس 94رہ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اگر سرفراز الیون نے اس سیریز میں 2-1یا1-0سے فتح سمیٹی تو پاکستان99پوائنٹس کا مالک بن جائے گا جب کہ کیویز کے پوائنٹس98ہو جائیں گے ،اگر پاکستان نے اس سیریز میں کیویز کو2-0کے مارجن سے ہرایا تو گرین شرٹس کے پوائنٹس101ہوجائیں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہوکر96رہ جائیں گے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد اب پاکستان ٹیم کی توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مبذول ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں بدھ کوکھلاڑیوں نے شیخ زید سٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس کی، کیویز سے تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔دوسری جانب مہمان ٹیم بدستورکپتان کین ولیمسن کی فٹنس کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، وہ گروئن انجری کے باعث بارش کی نذر ہونے والا تیسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔ کوچ گیری سٹیڈ بدستور پرامید ہیں کہ ولیمسن جمعے سے شروع ہونے والے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:55:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :