فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ( کل) سے شروع ہو گا

جمعرات 15 نومبر 2018 17:39

فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ( کل) سے شروع ہو گا
فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ آج 16نومبر بروز جمعہ سے فیصل آباد میں شروع ہو گا جس میں80کلو گرام ویٹ رکھنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل 12ٹیمیں حصہ لیں گی۔ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گرائونڈ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے اس ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈویژن آصف اقبال چوہدری ہوں گے جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے چیئر مین و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر اور ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا بھی اس موقع پر مہمانان اعزاز ہوں گے۔

انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں کبڈی کی 12بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں امجد بھولا کلب، اتحاد کلب،عبدالرحمن کلب،گیلانی کلب،میاں عبدالحق گجر کلب،شاہین کبڈی کلب،شیر پنجاب کلب،آزاد کلب،عالم کبڈی کلب ، ندیم کبڈی کلب،بندیشہ کبڈی کلب،عالم کبڈی کلب ملک پور والا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 60ہزار ، دوم کو 40ہزار ، سوم کو 20ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 17:39:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :