فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ 2018 ،دو میچز کا فیصلہ

جمعرات 15 نومبر 2018 18:22

فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ 2018 ،دو میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ 2018 ، دو میچز کا فیصلہ ،عثمانیہ کلب نے پشاور وائٹ اور سلکو کلب نے سپورٹس کلب کو ہرادیا جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عثمانیہ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز بنائے ،جس میں محمد طلحہ62 ، سہیل تبسم 61 ، فیاض علی نے 44 رنز بنائے ، پشاور وائٹ کی طرف سے باروز نے چار، ذاکر اللهنی2 ، عدنان، جواد ، کاشف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں دوسری اننگز میں پشاور وائٹ کی ٹیم 76 رنز بناسکی ، عثمانیہ کلب کی طرف سے فیصل خان نے پانچ ، شاہ جہان نے دو ، عمیر، عالمگیر ، فیاض نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا، دوسرا میچ سلکو کلب اورسپورٹس کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں سلکو کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چالیس اوورز میں 108 رنز بنائے یونس آفریدی نے 27 ، محمدعدنان نے 23 رنز بنائے سکلو کلب کی طرف سے خیبر اور ابراہیم نے تین تین ، ناظم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں دوسری اننگز میں سکلو کلب نے 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر109 رنز بنائے ، خیبرخان 50 ، اور فہیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،سپورٹس کلب کی جانب سے حمزہ نے دو اور رزاق نے ایک وکٹ حاصل کی �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 18:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :