برینڈن ٹیلر کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش کے خلاف کیریئر کی چھٹی سنچری جڑی دی

جمعرات 15 نومبر 2018 18:37

برینڈن ٹیلر کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش کے خلاف کیریئر کی چھٹی سنچری جڑی دی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز برینڈن ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری جڑ دی۔ انہوں نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز انتہائی شاندا ربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

برینڈن ٹیلر نے اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ وہ اپنی ٹیم کو فتح سے تو ہمکنار نہ کرسکے۔ اس میچ کے دوران برینڈن ٹیلر کی یہ دوسری سنچری تھی۔ برینڈن ٹیلر نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 110 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 106 رنز سکور کئے تھے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 18:37:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :