ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ کپ،ویسٹ زون گرینز، ایسٹ زون گرینز اور نارتھ زون گرینز کامیاب

جمعرات 15 نومبر 2018 20:14

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ کپ،ویسٹ زون گرینز، ایسٹ زون گرینز اور نارتھ زون گرینز کامیاب
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے چوتھے مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا، شاہ فیصل کرکٹ گراونڈ میں ویسٹ زون گرینز نے نارتھ زون ریڈز کو 10وکٹوں سے شکست دی، نارتھ زون ریڈز پہلے کھیلتے ہوئے 13.

(جاری ہے)

3 اوورز میں 32 رنز پر آوٹ ہوگئی جبکہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، محمد ابرار نے 5 اور حیدر علی نے 3وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ زون گرینز نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا، فہد احمد 17رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اور محمد ابرار مین آف دی میچ قرار پائے،اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ میں ایسٹ زون گرینز نے ویسٹ زون ریڈز کو 46 رنز سے شکست دی، ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، عقیل اعظم نے 90 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، عدنان اور امیر حمزہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ زون ریڈز جواب میں 193 رنز پر پویلین لوٹ گئی، دانیال احمد نے 72رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، وحیداللہ نے 3 اور سعید احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں، عقیل اعظم مین آف دی میچ قرار پائے، علیم ڈار اکیڈمی گراونڈ میں نارتھ زون گرینز نے ایسٹ ز ون ریڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے، معاذ خان 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شہیر علوی اور عدنان جان نے 3,3وکٹیں حاصل کیں، نارتھ زون گرینز نے ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 20:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :