لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز دو میچز ہوئے

جمعرات 15 نومبر 2018 21:32

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز دو میچز ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز دو دلچسپ میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے اولمپیاء کو 7-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے جبکہ بلال سٹیل نے بلیک ہارس پینٹس کو 9-6 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سیزن کا زبردست آغا ہو چکا ہے اور چھ گول ٹورنامنٹ جاری ہے۔

فیشن اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی باروخ جو خواتین کی ایک مشہور برانڈ نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا ہے۔پہلا میچ زبردست رہا جب ریمنگٹن فارما اور اولمپیاء کے درمیان میچ دوسرے چکر تک 3-3 گول سے برابر تھا مگرراجہ تیمور ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریمنگٹن فارما کی ٹیم نے میچ 7-3 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ریمنگٹن فارما کی طرف سے راجہ تیمور ندیم کھوکھر نے چار جبکہ ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا ہارنے والی اولمپیاء کی طررف سے عبدالرحمان منوں نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

ادھر دوسرے میچ میں بلال سیٹل نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد زبیر بٹ نے پانچ، ہاشم کمال نے تین جبکہ علی ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی بلیک ہارس کی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار ، دانیال شیخ اور ابوبکر صدیق نے ایک ایک گول سکور کیا۔آج بروز جمعتہ المبارک واحد میچ دوپہر تین بجے گارڈ گروپ اور نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 21:32:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :