ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کاگورنرہاوس کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 21:59

ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کاگورنرہاوس کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم نے گورنر ہاس کا دورہ کیا جبکہ ہیڈ کوچ توقیر احمد ڈار اور دوسرے عہدیدار بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران قومی ہاکی پلیئرز گورنر ہاس کی خوبصورت عمارت سے خاصے متاثر ہوئے اور انہوں نے جی بھر کر تصاویر اور سلیفیز بھی بنائیں ۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ گورنر ہاس آ کر بڑی خوشی ہوئی ہے، موجودہ ٹیم منیجمنٹ کی وجہ سے نہ صرف ہمیں ورلڈ کپ کی تیاریاں کا بھر پور موقع مل رہا ہے بلکہ خوب سیر سپاٹے کرنے اور ڈنر اور لنچ کرنے کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 21:59:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :