ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشنل ذاکرخان کے غیرملکی دوروں کی فہرست طویل ہوگئی

عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ذاکر خان کے غیر ملکی دوروں کا نا ختم ہونے والا سفر چل نکلا ہے ،ْ ذرائع

جمعرات 15 نومبر 2018 23:32

ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشنل ذاکرخان کے غیرملکی دوروں کی فہرست طویل ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کے غیر ملکی دوروں کی فہرست طویل ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کیلئے 1984 سے 1990 کے دوران 2 ٹیسٹ اور 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ذاکر خان اس وقت پی سی بی میں بطور ڈائریکٹر انٹرنیشنل خدمات انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2016 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کی شکست کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے بطور منیجر ٹیم کے ساتھ جانے والے ذاکر خان کو ذمہ دار قرار دیا تھا تاہم اس کے باوجود پی سی بی نے نہ تو ذاکر خان کو فارغ گیا بلکہ اٴْن کی ساڑھے 6 لاکھ روپے کی تنخواہ بھی جا ری رہی۔

نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد ذاکر خان نئے چیئرمین احسان مانی کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے پر براجمان ہو گئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی خزانے سے بزنس کلاس ٹکٹ کے ساتھ ذاکر خان قریبا 3بار دبئی جا چکے ہیں جہاں اٴْن کے ہوٹل کے ساتھ پی سی بی کو ڈیلی الاونس کی مد میں ذاکر خان 200 ڈالر اور گاڑی کا کرایہ 100 ڈالر یومیہ ادا کرنا پڑا۔

اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل دو ہفتے کے لیے جنوبی افریقا گئے، اٴْن کے دورے کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ موصوف دورے کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے وہاں گئے ہیں۔ 13 دسمبر 2018 سے 7 فروری 2019 تک جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم کی تمام تفصیلات قریباً دو ماہ پہلے ہی منظر عام پر آ چکی ہیں، اس صورت حال میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کا جنوبی افریقا جانا مضحکہ خیز دکھا ئی دیتا ہے۔دوسری طرف پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ذاکر خان صرف اکیلے دبئی نہیں جا رہے بلکہ ان کے ساتھ اسسٹنٹ بھی جاتا ہے اور پی سی بی کو اس مد میں 35 سے 40 لاکھ روپے کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 23:32:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :