بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 15 نومبر 2018 23:32

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں
حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔15نومبر 1986کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ثانیہ مرزا نے کیریئر میں 6گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ سیالکوٹی منڈے شعیب ملک کا دل جیتا،دونوں اسٹارز کی شادی 2010میں ہوئی تھی، حال ہی میں ان کے ہاں ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شرکت کے بعد یواے ای سے روانہ ہونے والے شعیب ملک ان دنوں دونوں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں فیملی کیساتھ موجود ہیں۔آل راؤنڈر نے بیوی اور بچے کو وقت دینے کیلئے ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی، دونوں اسٹارز نے اپنے نوزائیدہ بیٹے اذہان کیساتھ ثانیہ مرزا کی پہلی سالگرہ منائی ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کھیلوں اور فلم انڈسٹری کے ستاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مبارکبادیں دیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 23:32:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :