گرلز باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر اور آرام باغ اور نشتر پارک باسکٹ بال کورٹ کی تزئین وآرائش کا آغاز اگلے ماہ شروع ہوجائیگا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:34

گرلز باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر اور آرام باغ اور نشتر پارک باسکٹ بال کورٹ کی تزئین وآرائش کا آغاز اگلے ماہ شروع ہوجائیگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں ایک گرلز باسکٹ بال کورٹ تعمیر ،تشتر پارک اور آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام اگلے ماہ شروع کروا دوںگا۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم کے اعزاز میں کمشنر آفس میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر کراچی نے کہاکہ جب تک میں اس منصب پر ہوں ہر کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا اور میرا ایمان ہے کہ معاشرے کو ایک اچھا ذہن دینا ہو تو وہاں تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان آباد کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ باسکٹ بال دنیا کے مقبول کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے اور میں نے دنیا کہ مختلف ملکوں میں دوران ملازمت اس کھیل کی اہمیت دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی کی کھلاڑی چاہے وہ کسی بھی کھیل سے تعلاق رکھتی ہیںوہ مجھے اپنے کھیلوں کے مسائل سے آگاہ کریں میں اُن کے مسئلہ حل کروں گا۔

کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ انٹر کالجیٹ اور انٹر اسکول گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہوں گے ۔افتخار شلوانی نے کہاکہ 25دسمبر کو میراتھن ریس اور انٹر ڈسٹرکٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا کمشنر کراچی آفس انعقاد کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ آج 16نومبر کو اسپورٹس کمیٹی جس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اُس کے اجلاس میں کھیلوں سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کورنگی میں انٹر کالجیٹ اسپورٹس گالا کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کو جو موقع پر موجود تھیں مبارکباد دی اور اُن کی تجویز پر انٹر ڈسٹرکٹ ویمن اسپورتس گالا کے انعقاد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے دور کمشنری میں کراچی میں کھیلوں کے بے مثال مقابلے منعقد ہونگے اور کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے تفصیل کے ساتھ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کارکردگی سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا۔ غلام محمد خان نے کراچی میں ویمن باسکٹ بال کی سرگرمیوں سے متعلق بھی آگاہی دی۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی سرپرست شاہدہ پروین ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کو اُن کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 23:34:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :