صوبے کی تاریخ کی پہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس منعقد کرنے کافیصلہ

جمعہ 16 نومبر 2018 19:17

صوبے کی تاریخ کی پہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس منعقد کرنے کافیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) صوبہ میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پرپہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس منعقد کرنے کا فیصلہ ،ایونٹ کاانعقاد ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، فرنٹیئر 4x4کلب ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پاک ویلز کے باہمی اشتراک سے کیاجا رہا ہے ، 18 نومبربروز اتوار کو پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں منعقد ہونے والی پہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس میں 70 گاڑیاں اور جیپیں ملک بھر سے شرکت کررہی ہیں جبکہ ریس کا ٹریک 400 میٹر بنایا گیا ہے جس میں خواتین کی کیٹیگری سمیت8مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد کئے جائینگے ، ریس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان ، وزیر بلدیات شہرام خان تراکئی ،کمشنر پشاور شہاب علی شاہ ، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسرار خان سمیت مختلف شخصیات شرکت کرینگی ،پہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس کے سلسلے میں کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت شاہد زمان ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان ، جنرل منیجر محمد علی سید ، منیجر مارکیٹنگ حسینہ شوکت ، صدر فرنٹیئر 4x4کلب بابرخان ، ڈائریکٹر ریس میر باقر شاہ ، اسسٹنٹ ریس ڈائریکٹر جواد خٹک اور دیگر شخصیات موجود تھیں،ریس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے صدرفرنٹیئر کلب بابر خان کا کہنا تھاکہ ریس میںغضنفر آغاکی گاڑیاںسندھ اور بلوچستان سے ، سردار حسن صادق پنجاب سے جبکہ اس کے علاوہ ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں سے پاکستان کی تیز رفتار گاڑیاں اور جیپیں اس ریس کا حصہ ہونگی ، کیٹیگریز میں اے ڈبلیو ڈی ان لمیٹڈ ، آر ڈبلیو ڈی ان لمیٹڈ، 2ڈبلیو ڈی ٹربو میکس 4 سلنڈر، سٹاک ٹربو 4 سلنڈر، 2ڈبلیو ڈی 1601 ، 2ڈبلیو ڈی صفر سے 1600 سی سی کار ، 4ڈبلیو ڈی ٹرکس اورخواتین کی کیٹیگری شامل ہے ، ڈریگ ریس کا افتتاح صبح 9 بجے ہوگا جبکہ اختتامی تقریب شام4 بجے منعقد ہو گی ۔

وقت اشاعت : 16/11/2018 - 19:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :