ورلڈ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

ْکھلاڑی عرفان جونیئر، ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور کوچ دانش کلیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے

جمعہ 16 نومبر 2018 22:04

ورلڈ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) رواں ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے تاہم کوچز کو تاحال ویزوں کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عرفان جونیئر، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور کوچ دانش کلیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں کی دستاویزات تاخیر سے جمع ہونے کی وجہ سے ویزے تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے اگلے ہفتے جاری ہو جائیں گے اور پاکستان ہاکی ٹیم 21 نومبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔خیال رہے کہ بھارت میں ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے کھیلا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 22:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :