دوستانہ فٹبال میچ : فلسطین نے پاکستان کو 2-1سے شکست دیدی

رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:47

دوستانہ فٹبال میچ : فلسطین نے پاکستان کو 2-1سے شکست دیدی
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) فلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 1-2 سے شکست دے دی۔رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

(جاری ہے)

قومی فٹ بال ٹیم کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان فلسطین الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کے کئی مواقع ملے لیکن 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان ا?ئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 23:47:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :