ْپاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:33

ْپاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے ،ْ چمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 13:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :