اب وقت آگیا ہے بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں ،ْویرات کوہلی

ٹیسٹ میچ میں 20 سے بھی زائد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ْ گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:44

اب وقت آگیا ہے بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں ،ْویرات کوہلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں تاہم انہوں نے بولرز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ میں 20 سے بھی زائد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے پریس کانفرنس کی۔

کوہلی نے کہاکہ انفرادی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹسمین مل کر اچھی کارکردگی دکھائیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے کہا کہ بولر بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور کافی عرصے کے بعد ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لے سکتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر ہم دورہ انگلینڈ پر نظر ڈالیں تو ہم پوری سیریز کے دوران ٹکڑوں میں اچھی بیٹنگ کی لیکن جب تک بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلیں گے زوال کا شکار رہیں گے۔کوہلی نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کھلاڑیو ں کو بتایا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھول کر حال کو سامنے رکھیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 21نومبر سے شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 13:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :