ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی ، روی شاستری

موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے جائینگے ، تبدیلی کا وقت ختم ہوچکا ، بھارتی کوچ کا آسٹریلیا دورے پر روانگی سے قبل پریس کانفرنس

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:01

ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی ، روی شاستری
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی ، موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے برطانیہ جائیگا ، تبدیلیوں کا وقت ختم ہوچکا ۔

(جاری ہے)

دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہونے سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اب انڈین ٹیم کو صرف 13 میچ مزید کھیلنے ہیں اس لئے ون ڈے ٹیم میں اب کوئی چھیڑ چھاڑ اور تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بھارت موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے برطانیہ جائے گا۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہم ان 15 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں گے جو عالمی کپ کیلئے جائیں گے، اب بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں نہیں ہوں گی کیونکہ تبدیلیوں کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کریں اور ٹیم کے طور پر کھیلیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ چوٹوں کی زیادہ پریشانیاں نہیں ہوں گی جس کی وجہ سے ہمیں دیگر کھلاڑیوں کی جانب رخ کرنا پڑے۔شاستری نے کہا کہ ہمارے پاس اب زیادہ میچ نہیں بچے ہیں، ہمارے پاس صرف 13 میچ ہی ہیں ، اس لئے ہم ہر وقت بہترین ٹیم کو کھلانے کی کوشش کریں گے،۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 17:01:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :