ْاسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) شروع ہو نگے

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:12

ْاسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) شروع ہو نگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل) اتوار سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو ں گے، ٹ چیف آرگنائزر رفعت مسعود نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور منتخب ٹیم 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کریگی، یہ چمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے، چمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 19:12:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :