جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ شروع، محمد نواز کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، کیپ ٹائون بلٹز کا ٹشوین سپارٹنز کو ہرا کر فاتحانہ آغاز، ویلیئرز کی دھواں دار ففٹی ناکافی ثابت، نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:34

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ شروع، محمد نواز کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، کیپ ٹائون بلٹز کا ٹشوین سپارٹنز کو ہرا کر فاتحانہ آغاز، ویلیئرز کی دھواں دار ففٹی ناکافی ثابت، نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ شروع ہو گئی، محمد نواز کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت کیپ ٹائون بلٹز نے ٹشوین سپارٹنز کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، کیپ ٹائون بلٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، محمد نواز 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویری وائن 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، برچ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ٹشوین سپارٹنز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ویلیئرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی تاہم ان کی 59 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ کے پہلے میچ میں کیپ ٹائون بلٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، محمد نواز نے 59 اور ویری وائن نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، برچ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ٹشوین سپارٹنز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی تیسری گیند پر 131 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ویلیئرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی لیکن ان کی 59 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے، ڈین ایلگر 32 اور ریلی روسو 15 رنز بنا کر دیگر نمایاں کھلاڑی رہے، ایڈمز نے 3، نواز، پائیڈت، سیبوتو اور لینڈی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 19:34:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :