اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوویک جوکووچ نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:34

اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوویک جوکووچ نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ میں نوویک جوکووچ نے مرین کلچ کو شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو لندن میں جاری سیزن کے آخری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی مرین کلچ کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6، (9-7) اور 6-2 سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 19:34:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :