انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، برازیل نے یوروگوئے، سعودی عرب نے یمن کو ہرا دیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، برازیل نے یوروگوئے، سعودی عرب نے یمن کو ہرا دیا
آرسنل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں برازیل نے یوروگوئے اور سعودی عرب نے یمن کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں برازیل نے زبردست مقابلے کے بعد یوروگوئے کو 1-0 گول سے ہرا کا کامیابی اپنے نام کی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم 76ویں منٹ میں نیمار نے متنازع پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، سعودی عرب نے یمن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کیا، ایکواڈور نے پیرو کو 2-0 گولز سے شکست دی۔

جاپان اور وینزویلا کے درمیان میچ 1-1 جبکہ یو اے ای اور بولیویا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 20:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :