پاکستان اور انگلینڈ اے ٹیموں کے درمیان واحد چار روزہ میچ (آج) شروع ہو گا

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:10

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان اور انگلینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد چار روزہ میچ (آج) اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ چار روزہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ اے ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر، دوسرا میچ 27 نومبر، تیسرا میچ 29 نومبر، چوتھا میچ 2 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 20:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :