باروخ پولو کپ 2018ء کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:47

باروخ پولو کپ 2018ء کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کا فائنل کل بروز ( اتوار ) کو دوپہر ساڑھے تین بجے گارڈ گروپ اور ریمنگٹن فارما کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل بلال سٹیل اورنیوایج ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان دوپہر سوا دو بجے ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او باروخ بلال سجاد ہوں گے۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جواد جمیل ملک، عمر نیازی، ثاقب خان خاکوانی ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر جواد جمیل ملک کا کہنا تھا کہ باروخ کا شکریہ جنہوں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔

(جاری ہے)

پولو کا سیزن بڑے پرجوش طریقے سے شروع ہوا ہے۔

ٹیموںکی بڑی تعداد پولو کی مقبولیت واضح کر رہی ہے۔ آگے اس سے بھی بڑے ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملیں گے۔باروخ کے سی ای او بلال سجاد کا کہنا تھا کہ پولو زندہ دلان لاہور کا کھیل ہے اور بہت خوشی ہے کہ ایک اچھے لائف سٹائل کھیل کو سپانسر کیا ہے۔امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کو ایک بہترین فائنل دیکھنے کو ملے گا۔ گارڈگروپ کی ٹیم میں تیمور علی ملک، شاہنواز ایاز درانی، راجہ ارسلان نجیب اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریمنگٹن فارما کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل قدیر ، احمد بلال ریاض، آغا موسی اور راجہ تیمور ندیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 22:47:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :