بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ کی سزائوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہو گا

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:54

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ کی سزائوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہو گا
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) کرکٹ آسٹریلیا رواں ہفتے سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی سزائوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر تینوں کرکٹرز پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سمتھ اور وارنر کو ایک، ایک برس بینکرافٹ کو 9 ماہ کی معطلی کا سامنا ہے، بینکرافٹ کی معطلی کی سزا 29 دسمبر کو ختم ہونی ہے جبکہ سمتھ اور وارنر کی پابندی 29 مارچ 2019ء کو ختم ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ آسٹریلیا سے سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ کی سزائوں میں نظر ثانی کی اپیل کی تھی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ وہ رواں ہفتے اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کی قسمت کے بارے حتمی فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نومنتخب چیف کیون روبرٹس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ کھلاڑیوں پر عائد پابندی نہیں اٹھائے جائے گی۔ وارنر اور سمتھ کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اسے متواتر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب کینگروز کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کا چیلنج درپیش ہے، آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، چار ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 23:54:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :