نیل واگنر 150 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے آٹھویں کیوی بائولر بن گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:54

نیل واگنر 150 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے آٹھویں کیوی بائولر بن گئے
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر نیل واگنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 150وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں کیوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، واگنر نے کیریئر کے 37ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے جنہوں نے 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، ڈینل ویٹوری 361 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، کرس مارٹن 233 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ٹم سائوتھی 220 وکٹیں لیکر چوتھے، ٹرینٹ بولٹ 219 وکٹیں لیکر پانچویں، کرس کیئرنز 218 وکٹیں لیکر چھٹے اور ڈینی موریسن 160 وکٹیں لیکر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 23:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :