محمد عباس نے وہ ریکارڈ بنا دیا جو عمران خان یا وسیم اکرم بھی نہ بنا سکے

عباس ابتک رواں سال6ٹیسٹ میچز محض11.84کی اوسط سے 38وکٹیں لے چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 نومبر 2018 13:50

محمد عباس نے وہ ریکارڈ بنا دیا جو عمران خان یا وسیم اکرم بھی نہ بنا سکے
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18نومبر2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کسی بھی کیلنڈر ایئر میں 30سے زیادہ وکٹیں لینے والے ملکی باﺅلرز کے پیمانے پر بہترین اوسط سے وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔ 28سالہ محمد عباس اب تک رواں سال6ٹیسٹ میچز محض11.84کی اوسط سے 38وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ، قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے2003ءمیں 12.36کی اوسط سے30وکٹیں حاصل کی تھیں ، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان نے1982ءمیں 9ٹیسٹ میچز میں 13.29کی اوسط سے63مخالف بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی ،ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 1986ءمیں6ٹیسٹ میچز میں 14.21کی اوسط سے33بلے بازوں کا شکار کیا تھا ، لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 7ٹیسٹ میچز میں15.23کی اوسط سے55وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق فاسٹ باﺅلر خان محمد نے 1955ءمیں 7ٹیسٹ میچز میں 15.85کی اوسط سے35بلے بازوں نے پوویلین بھیجا تھا ،قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1990ءمیں8ٹیسٹ میچز میں 16.20کی اوسط سے48مخالف بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کی تھیں ، دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے 2002ءمیں 9ٹیسٹ میچز میں17.02کی اوسط سے42کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا ،لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 1990ءمیں9ٹیسٹ میچز میں17.04کی اوسط سے49بلے بازوں کا شکار کیا تھا ، سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر فضل محمود نے1959ءمیں 5ٹیسٹ میچز میں17.06کی اوسط سے32وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

(جاری ہے)
























وقت اشاعت : 18/11/2018 - 13:50:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :