آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی کی فٹنس مسائل کے باعث ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنل میں شرکت مشکوک

اتوار 18 نومبر 2018 16:10

پروویڈنس۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ بھارت ویمن کے خلاف کھیلے گئے آخری گروپ میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے سر کی چوٹ میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں بھارت ویمن کے خلاف کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں بھارتی اننگز کے 19ویں اوور میں ایلیسا ہیلی کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران ساتھی کھلاڑی میگن شٹ سے ٹکرانے کے بعد گرائونڈ میں گر گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ بقیہ میچ میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیلی سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی تھیں، ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اسلئے اس وقت ان کی سیمی فائنل میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا ممکن نہیں، وہ ٹیم کی اہم رکن ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔
وقت اشاعت : 18/11/2018 - 16:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :