فاف ڈوپلیسی کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر تینوں سیریز جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے

اتوار 18 نومبر 2018 16:10

کینبرا۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) فاف ڈوپلیسی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر تینوں سیریز جیتنے والے نہ صرف جنوبی افریقہ بلکہ دنیا کے پہلے کپتان بن گئے، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر ڈوپلیسی کو یہ اعزاز دلوایا۔

(جاری ہے)

ڈوپلیسی کی زیر قیادت جنوبی افریقن ٹیم نے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل کینگروز کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی، نومبر 2016ء میں پروٹیز نے ڈوپلیسی کی ہی قیادت میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 18/11/2018 - 16:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :