ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، چین اور جاپان کے درمیان میچ برابر

اتوار 18 نومبر 2018 22:10

گوانگ ژو۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، چین اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ ویمن کو 2-0 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، نویں منٹ میں پیرس نے گول کر کے آسٹریلیا کو برتری دلائی، 29ویں منٹس میں آسٹریلیا کی کمرفورڈ نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو نہ صرف پہلے ہاف بلکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو ہرایا تھا، اسی روز جاپان اور چین کے درمیان کھیلا گیا میچ زبردست مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

وقت اشاعت : 18/11/2018 - 22:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :