سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 23 نومبر سے شروع ہوگا، مہمان انگلش ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 19 نومبر 2018 11:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 23 نومبر سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ مہمان انگلش ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دی اور سری لنکن سرزمین پر ایک لمبے عرصہ کے بعد کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے اب سیریز کلین سویپ کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں ، دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان نے بھی آخری ٹیسٹ میچ کامیابی کے لئے بیان دیا ہے۔ اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 11:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :