ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر مسلسل چوتھا گروپ میں جیت لیا، میگا ایونٹ کے گروپ اے میں ناقابل شکست، دیاندرا ڈوٹن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 30 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں

پیر 19 نومبر 2018 14:23

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،
سینٹ لوسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) دیاندرا ڈوٹن کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے اپنے گروپ اے کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ میزبان ٹیم کی میگا ایونٹ کے گروپ میچ میں مسلسل چوتھی کامیابی تھی جس کے ساتھ میزبان ٹیم اپنے گروپ اے کے میچز میں ناقابل شکست رہی۔

دیاندرا ڈوٹن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر دیاندرا ڈوٹن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کی طرف سے ملنے والا 116 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 115 بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 30 رنز سے ہرا دیا ۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ جنوبی افریکن ٹیم کی ماریزان کاپ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے 19ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 116 رنز کا ہدف دیا۔

ڈنکلے 35، شروبسول 29 اور بیومونٹ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث انگلینڈ ٹیم کی چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے دیاندرا ڈوٹن اور شکیرا سلمان نے دو،دو جبکہ کونل، ٹیلر اور فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں دیاندرا ڈوٹن اور کیمپ بیلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دیاندرا ڈوٹن نے 46 اور کیمپ بیلی نے 45 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار دیا کیا۔ ڈوٹن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی شروبسول نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسی روز کھیلے گئے گروپ اے کے ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 30 رنز سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی۔

اس میچ کی دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی ہوچکی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 109 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 110 رنز کا ہدف دیا۔ کاپ 25، لی 21، ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سلمہ خاتون نے تین، خدیجہ نے دو جبکہ رومانا اور ناہیدہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا سکی۔ رومانا احمد نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے فرغانہ حق نے 19 رنز بنائے جبکہ اس کی 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈینیئلز، نائیکرک، لس، کلاس اور سیخیوخیونی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کاپ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 14:23:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :