آئی سی سی سکیورٹی کلیئر نس دے تو ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں :بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ

پی سی بی سے باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی:نظم الحسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 نومبر 2018 16:16

آئی سی سی سکیورٹی کلیئر نس دے تو ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں :بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر2018ء) نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر ہوتے جا رہے ہیں، بہت جلد انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نظم الحسن نے کہاکہ پاکستان میں ماضی میں جو کچھ ہوااس کی کوئی توقع نہیں کر رہا تھا، بعدازاں حالات میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ 1،2برسوں میں کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات مثالی ہیں، انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے ابھی سیریز کھیلنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، اگر کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو غور کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، ایمرجنگ کپ کی میزبانی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،بنگلہ دیش ہی نہیں تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی خواہش ہے کہ یہاں ٹیمیں کھیلنے کے لیے آئیں، میں نے تو کبھی کسی بھارتی عہدیدار کو بھی یہ کہتے نہیں سنا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتے، کھیل تلخیاں کم کرسکتے ہیں اور اس کے لیے کرکٹ سے بڑا کوئی ذریعہ نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کا منفی رویہ ایشیائی بلاک کے لیے خطرناک ہونے کے سوال پر ناظم الحسن نے کہاکہ اے سی سی کے نومنتخب صدر کیلیے یہ خاصا مشکل سوال ہے، میرے خیال میں سب کھیلنا چاہتے ہیں لیکن سیاست اور دیگر چیزیں آڑے آجاتی ہیں، کرکٹ سے وابستہ ہر عہدیدار حالات بہتر ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ایک سیاستدان ہونے کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم کے دورئہ پاکستان کی راہ ہموار نہ کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات میں سیاست بالکل نہیں تھی، ہمارا کہنا تھا کہ ا?ئی سی سی سیکیورٹی کے حوالے سے کلیئرنس دے۔




وقت اشاعت : 19/11/2018 - 16:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :