اسد شفیق نے ٹیسٹ کرئیر کے 4000 رنز مکمل کر لیے

سنگ میلزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں حاصل کیا، عمران خان اور محمد حنیف کے ریکارڈ توڑ دیئے

پیر 19 نومبر 2018 17:16

اسد شفیق نے ٹیسٹ کرئیر کے 4000 رنز مکمل کر لیے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم بلے باز اسد شفیق نے ٹیسٹ کرئیر کے 4000 رنز مکمل کر لیے ہیں، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے یہ ریکارڈ ابوظہبی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں حاصل کیا۔اسد شفیق نے پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حنیف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جو ٹیسٹ کے 55 میچوں کی 97 اننگز میں 3915 رن بنائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اسد شفیق نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑا تھا۔ عمران خان 88 ٹیسٹ میچوں کی 126اننگز میں 3807رن بناکر 13ویں نمبرپر تھے، جبکہ اسد شفیق نے 62 میچوں کی 103اننگز میں 3811رنز بنا کر عمران خان سے 13واں نمبر چھین لیا تھا۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد 8832 رنز کے ساتھ جاوید میانداد دوسرے نمبر پر ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 17:16:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :