عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :نیبر ہڈ اور کراچی باسکٹ بال کلب کی جیت ،کوارٹر فائنل تک رسائی

پیر 19 نومبر 2018 17:27

عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :نیبر ہڈ اور کراچی باسکٹ بال کلب کی جیت ،کوارٹر فائنل تک رسائی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں نیبر ہڈ کلب نے کلفٹن کراس اوور کو 36-29پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے چین 16، اسد علی 4اور عبداللہ خان نے 4جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے روہیب 11،آصف خان اور محمد طلحہ نے 6،6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ کلب کو 26-19پوائنٹس سے شکست فاش دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 10،فضیل احمد اور زین العابدین نے 5،5جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تاشفین 8،نہال 8اور عباس علی نے 4پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض مصنف شاہ ،ممتاز احمد ،طارق حسین ،اشرف یحییٰ ،جمیل شیخ ،ہارون خان ،جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،زاہد ملک ،یش کمار اور عامر شریف تھے ۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 17:27:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :