پی سی بی فضل محمود زون فائیو ٹرافی، قاسمی اسپورٹس کی شاندارکامیابی

پیر 19 نومبر 2018 18:04

پی سی بی فضل محمود زون فائیو ٹرافی، قاسمی اسپورٹس کی شاندارکامیابی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی سی ای) زون فائیوکے زیرِ اہتمام پی سی بی فضل محمود زون فائیو ٹرافی میں گزشتہ روز کھیلے گئے پانچویں میچ میں قاسمی اسپورٹس نے پاک اسٹوڈنٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کی نمایاں بات طاہر خلیل کی تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے 30 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاک اسٹوڈنٹس پہلے کھیلتے ہوئے 166 رنز پر آئوٹ ہو گئی، جنید خان 48، کامران علی 39 اور عادل خان نے 22 رنز اسکور کئے۔ لیگ اسپنر طاہر خلیل نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ کلیم اللہ نے 2 وکٹیںحاصل کیں۔ جواب میں قاسمی اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 34.2 اوورز میں حاصل کیا۔ طاہر خلیل 23، احمر ملک21 اور نعمان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کامران علی اور فرحان سکندر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ طاہر خلیل مین آف دی میچ قرار پائے۔ شمیم انصاری، عزیز الرحمن نے امپائرنگ جبکہ فیصل صدیقی نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 18:04:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :