عالمی سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ عمران شہزاد کا فاتحانہ آغاز

شہزاد نے ماسٹر کیٹگری میں ابتدائی میچ میں جاپانی کیوئسٹ کو 3-0 فریمز سے شکست دی

پیر 19 نومبر 2018 18:26

عالمی سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ عمران شہزاد کا فاتحانہ آغاز
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ عمران شہزاد نے جاپانی کیوئسٹ کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، انہوں نے ماسٹر کیٹگری ایونٹ کے ابتدائی گروپ میچ میں یوسیوک تناکا کو 3-0 فریمز سے شکست دی، شہزاد دوسرے میچ میں (آج) منگل کو ویلز کے کیوئسٹ جیسن ٹکر مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانمار میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں ماسٹر کیٹگری ایونٹ کے ابتدائی گروپ میچ میں پاکستانی کیوئسٹ عمران شہزاد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی کیوئسٹ یوسیوک تناکا کو 3-0 فریمز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، ان کی جیت کا سکور 65-8، 70-20 اور 130-0 رہا، انہوں نے آخری فریم میں 130 بریک کھیلی، شہزاد دوسرے میچ میں آج منگل کو ویلز کے جیسن ٹکر کے آمنے سامنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 18:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :