واحد چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز پر ا?ئوٹ

ثام بیلنگز اور جیسن روئے کی نصف سنچریاں، عرفان کی 4 اور شاہین شاہ کی 3 وکٹیں، پاکستان اے نے 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے

پیر 19 نومبر 2018 23:15

واحد چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز پر ا?ئوٹ
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) انگلینڈ لائنز کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر ا?ئوٹ ہو گئی، ثام بیلنگز اور جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں، بیلنگز 74 اور روئے 59 رنز بنا کر ا?ئوٹ ہوئے، محمد عرفان نے 4 اور شاہین شاہ ا?فریدی نے 3 کھلاڑیوں کو ا?ئوٹ کیا، جواب میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے تھے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان ثام بیلنگز 74 رنز بنا کر ناٹ ا?ئوٹ رہے، جیسن روئے 59 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد عرفان نے 4، شاہین شاہ ا?فریدی نے 3 علی شفیق نے 2 اور محمد اصغر نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے تھے اور اسے انگلینڈ لائنز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 207 رنز درکار ہیں، عابد علی 11 اور شان مسعود 8 رنز بنا کر ا?ئوٹ ہوئے، خرم منظور 11 اور عثمان صلاح الدین ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مارک ووڈ اور اوورٹن نے ایک، ایک وکٹ لی۔۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 23:15:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :