پی ایس ایل میں مصباح الحق کی نئی ٹیم کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد ہونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اب ممکنہ طور پر پشاور زلمی کی جانب سے کھلیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 19 نومبر 2018 23:32

پی ایس ایل میں مصباح الحق کی نئی ٹیم کا نام سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ مینٹور کے بجائے بطور کھلاڑی حصہ لینے کی خواہش مصباح کی دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کی جانب سے عدم شرکت کا باعث بن گئی۔ پی ایس ایل تھری کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان میں کہا ہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق سابق کپتان نے پہلے فرنچائز کے ساتھ بطور مینٹورذمہ داری نبھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر اب وہ بطور کھلاڑی شامل ہونا چاہتے تھے جب کہ ٹیم پہلے ہی برقرار رکھے گئے دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے،اس لیے مصباح الحق کا انتخاب ممکن نہیں ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائزسابق کپتان کے فیصلے اور خدمات کا احترام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اب پی ایس ایل میں مصباح الحق کی نئی ٹیم کا نام سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اب ممکنہ طور پر پشاور زلمی کی جانب سے کھلیں گے۔ اس حوالے سے مصباح الحق کو پشاور زلمی کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن آئندہ برس 14 فروری کو شروع ہوگا، ایونٹ کے 8 میچز پاکستان اور باقی یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

اگلے برس 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ڈرافت 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس کےلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 663 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ڈرافٹ میں پلاٹینم ، ڈائمنڈ ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کی کٹگریز شامل ہیں۔ پلاٹینم کیٹگری میں ابراہام ڈی ویلیئرز، سٹیو سمتھ،کیرون پولارڈ، کرس لائن، سنیل نارائن ، لیوک رونچی، تھیسارا پریرا، کورے اینڈرسن، شین واٹسن اور ڈووین براوو جیسے نامور کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

آئندہ سیزن کے ڈرافٹ میں تمام فرنچائزز کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ گزشتہ سیزن کے دس کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھ سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے لئے ریٹینشن ونڈو کی آخری تاریخ 13 نومبر ہو گی۔ واضح رہے کہ آئندہ سیزن کیلئے چند کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموں میں ٹریڈ ہو چکی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے سپنر سنیل نارائن اور پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل شامل ہیں جو لاہور قلندرز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جاچکے ہیں۔ ہر سکواڈ میں 16کھلاڑی رکھے جا سکتے ہیں جس میں3 ،3کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور5سلور جبکہ دو ایمرجنگ پلیئرز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 23:32:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :