پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پرسوں دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 20 نومبر 2018 15:49

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پرسوں دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پرسوں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پی ایف ایف کے مطابق پہلے میچ میں واپڈا ایف سی اور بلوچ ایف سی نوشکی کی ٹیمیں کے پی ٹی گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیگ کا دوسرا میچ پاکستان آرمی اور کے الیکٹرک کے مابین کے ایم سی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد پی اے ایف پہلے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 15:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :